Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شہروز کاشف کا ریکارڈ، نانگاپربت سر کرنے والے کم عمرترین کوہ پیما بن گئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک بار پھر بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ نوجوان کوہ پیما نے نانگاپربت چوٹی سر کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا۔
 
شہروز کاشف نے پاکستان میں واقع نانگا پربت پر سبزہلالی پرچم لہرادیا۔ بیس سالہ شہروز نانگا پربت سر کرنے والے دنیا کے کم عمرترین کوہ پیما بن گئے۔ 

نانگا پربت کا شمار دنیا کی مشکل ترین چوٹیوں میں ہوتا ہے اور اسے کلر ماؤنٹین بھی کہا جاتا ہے۔ آٹھ ایک سوچھبیس میٹر بلند نانگا بربت دنیا کی نویں بلندترین چوٹی ہے۔ 

نانگا پربت سر کرنے کے ساتھ شہروز نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند دنیا کی آٹھ چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ نوجوان کوہ پیما پیما دنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی کے ٹو پر بھی پاکستانی پرچم لہرا چکے ہیں۔ 

شہروز کاشف دنیا بھر میں موجود آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام چودہ چوٹیاں سرکرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے عدم سپورٹ پر کئی بار ناراضگی کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement