Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، صدر آصف علی زرداری کا شہداء کو خراج عقیدت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

صدر آصف زرداری نے میر علی شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز ہونے  والے حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ دہشتگردوں سے جوانوں کے بہائے گئے خون کا حساب لیں گے، ہمارے بہادر بھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں، دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکاراور دو افسر شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جنازا چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں صدر آصف زرداری نے بھی شرکت کی تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement