Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شمالی وزیرستان میں شہیدافسران اور جوانوں کی نمازجنازہ میں صدر مملکت، آرمی چیف اور دیگر کی شرکت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، صدر آصف زرداری، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدرکی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں صدر آصف زرداری، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ سینئر فوجی اور سول افسران اور شہداء کے لواحقین بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ اس مو قع پر صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کے اصولوں کو برقراررکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانی غیرمتزلزل عزم کی مثال ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ وطن کے سپوتوں نے ملکی دفاع کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

نمازجنازہ کے بعد شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردی گئیں۔ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement