Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شعیب ملک کی ثناء جاوید کے ساتھ شادی میں اہلخانہ نے شرکت نہیں کی، گھر والے ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر رنجیدہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کرکٹر شعیب ملک اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر انکے گھر والے خوش نہیں ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے بھی شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی میں شرکت نہیں کی۔ انکے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔

عمران ظفر نے کہا مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہوچکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب  اور ثانیہ کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی۔

Advertisement

جیو نیوز کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، ثا نیہ  ایک عرصہ تک نظر انداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement