Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کا تنازعہ، حکم امتناعی کے خلاف سماعت چھٹیوں کے بعد ہوگی، عدالت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی زندگی پر بنے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کا تنازعہ حل نہ ہوسکا۔ عدالت نے حکم امتناعی کے خلاف سماعت چھٹیوں کے بعد کرنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کیوفلمز پروڈکشن کی حکم امتناعی کے خلاف دائر کردہ اپیل پر سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج نے دوران سماعت کہا کہ اس اپیل پر سماعت چھٹیوں کے بعد ہی ہوگی اور عدالت نے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت کیوفلمز پروڈکشن کے وکیل نے کہا کہ شعیب اختر نے حکم امتناعی سے متعلق عدالت میں غلط بیانی کی، شعیب اختر تسلسل سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔ شعیب اختر نے کیو فلمز کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس فلم پر ایک رکنی بینچ نے حکم امتناعی جاری کیا تھا تاہم دو رکنی بینچ نے کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل پر حکم امتناعی ختم کردیا تھا۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کیو فلمز کے ساتھ میری زندگی پر فلم بنانے اور پروموشن کا معاہدہ ہوا، مجھے فلم کے اسکرپٹ پر تحفظات تھے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement