Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شرجیل میمن کی کراچی میں ریڈلائن بس پروجیکٹ پر کام مذید تیز کرنے کی ہدایت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹرانس کراچی کو ریڈ لائن بس پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و چیئرمین ٹرانس کراچی شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ٹرانس کراچی بورڈ آف ڈائریکٹرز  کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ریڈلائن بس پروجیکٹ سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا کہ ملیر ہالٹ سے موسمیات تک لاٹ ون کنسٹرکشن زون انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹر کے حوالے کردیا ہے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹینک چوک سے چیک پوسٹ نمبر 6 تک 3 کلومیٹر اسٹارم واٹر ڈرین کا 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، ٹیپو سلطان سوسائٹی پر انڈر پاس کی تعمیر کے لیے کھدائی مکمل ہوچکی ہے۔

چیک پوسٹ نمبر 6 ، ریس کورس اور ٹیپو سلطان سوسائٹی پر بس اسٹیشن کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے، ملیر ہالٹ بس ڈپو پر بھی کام کا آغاز کردیا ہے جبکہ موسمیات ڈپو کی تعمیر کے لیے متبادل جگہ کے لیے محکمہ ریو نیو سے رابطہ میں ہیں۔

Advertisement

یوٹیلٹی انسٹالیشن کی منتقلی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، موسمیات سے نمائش چورنگی تک لاٹ ٹو پر کام تیزی سے جاری ہے ، این ای ڈی یونیورسٹی ، کرا چی یونیورسٹی اور شیخ زید اسٹیشنز کی بنیاد ڈال دی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانس کراچی کو ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹرز کے مسائل حل کئے جائیں تاکہ کام کی رفتار تیز ہوسکے۔

شرجیل انعام میمن نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ یوٹیلیٹی کی منتقلی سے متعلق آئندہ ہفتہ اعلی سطحی اجلاس رکھا جائے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ 22 کلومیٹر طویل بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر سے ملیر ، ضلع شرقی کے شہریوں کو سٹی سینٹر تک پہنچنے میں آسانی ہوگی، ایک دو روز میں بی آر ٹی ریڈ لائن پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے لیے دورہ کروں گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement