Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شرجیل میمن کی ترک کمپنیوں کو سندھ میں ٹرانسپورٹ مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی دعوت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے انقرہ میں ترک نائب وزیر ٹرانسپورٹ سیلن دورسن  سے ملاقات کی۔ شرجیل انعام میمن ان دنوں ترکی کا دورہ کرنے والے وفود میں شامل ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترکی کی کامیابیوں کو سراہا۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے ترک کمپنیوں کو پاکستان  بالخصوص صوبہ سندھ میں اپنے ٹرانسپورٹ مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی دعوت دے دی ۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کے تحت ترک سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور سبسڈی فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے ۔ 

صوبائی وزیر نے ترک نائب وزیر ٹرانسپورٹ سے ترک بسوں ماس ٹرانزٹ گاڑیوں کی تفصیلات اور ڈیزائن کے بارے میں معلومات فراہم کی درخواست کی ۔ شرجیل انعام میمن نے اس معاملے پر پیش رفت کے لئے ترکی کے ماہرین کو سندھ کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دے دی ۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement