Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شاہزیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان سپریم کورٹ سے بری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں شاہزیب قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین کے درمیان راضی نامہ پر ملزمان کو بری کیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کا دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، قتل کے واقعے کو دہشتگردی کا رنگ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکیل کے دلائل کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ  سناتے ہوئے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو بری کردیا۔

واضح رہےکہ 25 دسمبر 2012 کو درخشاں تھانے کی حدود میں 20 سالہ نوجوان شاہ زیب  کو بہن کی شادی سے گھر واپسی پر کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں قتل کیاگیا تھا۔

شاہ زیب قتل کیس میں ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی جب کہ ملزم نواب سجاد اور غلام مرتضیٰ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Advertisement

سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو عمرقید سنائی تھی جب کہ ملزمان نے عمرقید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement