Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شادی کیلئے دبئی سے کراچی آنے والا نوجوان مبینہ طور پر پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

دبئی سے 16 برس بعد شادی کیلئے کراچی آنے والا نوجوان شادی کے ایک ماہ بعد ہی مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں قتل کردیا گیا ہے۔ 30 سالہ محمدہاشم پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

محمدہاشم 14 سال کی عمر سے دبئی میں مقیم تھا اور ایک ماہ قبل ہی شادی کی غرض سے کراچی آیا تھا۔ محمد ہاشم کی کراچی میں شادی ہوئی اور دبئی واپس جانے سے قبل شاہ نورانی مزار پر زیارت کیلئے گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگھو پیر روڈ پر فائرنگ سے دبئی سے آئے نوجوان کے جاں بحق ہوگیا جسکی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ہاشم پر اے وی ایل سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کی، واقعے کے وقت اے وی ایل سی کی موبائل پر ساہ لباس 4 پولیس اہلکار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاشم اپنے دوست شہزاد کے ساتھ گزشتہ دوپہر 12 بجے شاہ نورانی مزار پر گیا تھا، رات 9 بجے واپسی پر منگھو پیر روڈ پہنچا تو پولیس نے ہاشم کو رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے وقت ہاشم کا دوست شہزاد موٹر سائیکل چلا رہا تھا، نہ رکنے پر پیچھے سے اے وی ایل سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ہاشم کو کمر پر گولی لگی جو سینے سے پار ہو کر شہزاد کی کمر میں لگی، ہاشم اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، جبکہ شہزاد جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد کے بیان کے مطابق ہاشم 25 منٹ تک سڑک پر تڑپتا رہا، کچھ دیر بعد ایمبولینس منگوا کر ہاشم اور شہزاد کو اسپتال منتقل کیا گیا، ہاشم ایک ماہ قبل اپنی شادی کے سلسلے میں دبئی سے آیا تھا۔

اے وی ایل سی حکام کے مطابق واقعے میں ملوث اہلکاروں سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement