Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سی ایس ایس امتحانات، 3 سالوں میں انگریزی میں 70.70 اور اردو میں 54.53 فیصد امیدوار فیل ہوئے

سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحان میں مختلف مضامین میں پاس اور فیل ہونے والوں کی 3 سال کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ انگریزی میں 70.70 اور اردو میں 54.53 فیصد امیدوار فیل ہوگئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا جس میں سی ایس ایس میں مختلف مضامین میں پاس اور فیل ہونے والوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ ایوان میں پیش کی گئی تفصیلات 2019، 2020 اور 2021 میں سی ایس ایس میں پاس اور فیل امیدواروں سے متعلق ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق 3 سال میں سب سے زیادہ امیدوار مضمون نویسی کے امتحان میں فیل ہوئے۔ مضمون نویسی میں فیل ہونے طلباء کی شرح 93.82 فیصد بنتی ہے۔

مضمون نویسی میں 3 سالوں میں مجموعی طور پر 49 ہزار 500 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 45 ہزار 800 فیل ہوئے۔ 2019 میں سی ایس ایس مضمون نویسی میں 14 ہزار 205 میں سے 13 ہزار 328 امیدوار فیل ہوئے، 2019 میں سی ایس ایس مضمون نویسی میں پاس ہونے کی شرح 6 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق 2020 میں مضمون نویسی میں 18 ہزار 387 میں سے17 ہزار 735 امیدوار فیل ہوئے، 2020 میں مضمون نویسی میں پاس ہونےکی شرح صرف 4 فیصد رہی، 2021 میں مضمون نویسی میں 16 ہزار 887 میں سے14 ہزار 760 امیدوار فیل ہوئے، 2021 میں مضمون نویسی میں پاس ہونے کی شرح 13 فیصد رہی،87 فیصد فیل ہوئے۔

ایوان کو بتایا گیا کہ 3 سال میں انگریزی میں 49 ہزار 500 میں سے 35 ہزار امیدوار فیل ہوئے اور اسطرح انگریزی میں فیل ہونے والے امیدواروں کی شرح 70.70 فیصد رہی۔

سی ایس ایس امتحانات میں سال 2019 میں انگریزی میں73 فیصد طلبا فیل ہوئے، 2020 میں 39 فیصد اور 2021 میں 92 فیصد امیدوار  فیل ہوئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سی ایس ایس امتحانات 2019 میں اردو میں 30، 2020 میں 59 اور  2021 میں73 فیصد امیدوار فیل ہوئے اور 3 سالوں میں فیل ہونے کی مجموعی شرح 54.53 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ پاکستان افیئرز میں 2019 میں فیل ہونے  والے امیدواروں کی شرح 37 فیصد رہی، پاکستان افیئرز میں 2020 میں فیل ہونے کی شرح 71 فیصد اور 2021 میں 46 فیصد رہی، سی ایس ایس امتحانات میں اسلامیات میں 2019 میں 18 فیصد امیدوار فیل ہوئے جب کہ 2020 میں 51 فیصد اور 2021 میں 81 فیصد امیدوار فیل ہوئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts