Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، قومی ٹیم بھارت کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلے گی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایشیا کپ میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہونے جارہا ہے۔ دبئی کے خوبصورت اسٹیڈیم میں روایتی حریف آج شام سات بجے مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کھیل کے ساتھ ساتھ ملک میں مشکلات سے دوچار سیلاب متاثرین کو نہ بھولے، کھلاڑی آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلنے کیلئے میدان پر اتریں گے۔

ٹیم منیجر کے مطابق سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔ قومی ٹیم کے منیجر نے بھی مخیر حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ کپتان بابر اعظم نے تمام افراد سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

واضح رہے ملک بیشتر حصوں میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں اب تک 1 ہزار 33 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement

این ڈی ایم اے کے مطابق ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ ساڑھے 6 لاکھ سے زائد مکانات کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement