Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سیاسی مفاہمت کے باوجود عدالتی جنگ، ایم کیوایم کی سندھ میں اساتذہ کی بھرتیاں روکنے کی درخواست مسترد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی اساتذہ کی بھرتیوں کے معاملے پر ایک بار پھر آمنے سامنے آگئیں۔ سیاسی مفاہمت کے باوجود دونوں جماعتوں کے درمیان عدالتی جنگ جاری ہے۔ ایم کیوایم نے آئی بی اے سکھر کے ذریعے بھرتیوں کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

 

سندھ ہائی کورٹ میں سماعت میں درخواست گزار ایم کیوایم سینیٹر خالدہ اطیب نے استدعا کی کہ آئی بی اے سکھر کے توسط سے ٹیسٹ نہیں لیا جاسکتا۔ بھرتیوں کے عمل کو فوری روکا جائے۔

 

آئی بی اے سکھر کے افسران نے سیبا کے نام سے اپنی ایک نجی ٹیسٹنگ کمپنی  بنارکھی ہے، آج ملازمت کے انٹرویو کیلیے درخواست دینے کی آخری تاریخ ہے۔

 

عدالت میں ایم کیوایم پاکستان کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار سمیت متحدہ کے منتخب ارکان اس پر متفق ہیں کہ بھرتیوں کے عمل میں بےقاعدگیاں ہورہی ہیں۔

 

عدالت نے استفسار کیا کہ وفاقی اور صوبائی وزرا کے متفق ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ہمیں یہاں قانون کے مطابق کام کرنا ہے اور چھٹیوں میں کوئی جلدی نظر نہیں آرہی ہے۔

Advertisement

 

جسٹس امجد سہتو نے وکیل ایم کیو سے مکالمہ کیا کہ آپ ایک معتبر ادارے پر الزامات عائد کر رہے ہیں، ہم نے جب جوڈیشل افسران کے ٹیسٹ کیلیے آئی بی اے سکھر سے رابطہ کیا تو اس نے معذرت کرلی، آئی بی اے کراچی نے کہا کہ یہ سہولیات آئی بی اے سکھر کے پاس ہیں۔

 

ایم کیوایم پاکستان کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ دستاویزات دکھا سکتے ہیں کہ حکومت پاکستان نے آئی بی اے سکھر کیلیے منفی رپورٹس دی ہوئی ہیں۔

 

عدالت نے امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات اگست میں دیکھیں گے۔ عدالت نے 9 اگست کیلیے حکومت سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے اور سماعت ملتوی کردی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement