Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی،5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چھالیہ برآمد کردی۔ چھالیہ کوئٹہ سے اسمگل ہوکر کراچی آئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ بس اڈے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسمگل شدہ چھالیہ پکڑی گئی۔

سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس کے ایس پی کا کہنا ہے برآمد شدہ چھالیہ کی مالیت 5 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔ چھالیہ کوئٹہ سے اسمگل کرکے کراچی لائی گئی تھی۔

اسمگل شدہ چھالیہ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھا لیکن پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے تمام چھالیہ برآمد کرلی۔

ایس پی سہراب گوٹھ نے بتایا کہ برآمد شدہ چھالیہ کو 5 ٹرکوں میں لاد کر پولیس اسٹیشن تک پہنچایا گیا۔ کارروائی کے دوران کوئٹہ بس اڈے کا مالک اسماعیل فرار ہوگیا جسکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement