Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ سماعت براہ راست نشر کی جائے گی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے منصب پر فائز ہونے کے بعد بڑے فیصلے شروع کردئے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی فل کورٹ سماعت کی عدالتی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس میں اتفاق ہو گیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا۔ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالتی کارروائی براہِ راست دکھائی جائے گی جس کے لیے کورٹ روم نمبر ون میں کیمرے نصب کر دیے گئے۔ مجموعی طور پر 5 کیمرے نصب کئے گئے ہیں جس میں سے 4 وزیٹر گیلری میں جبکہ ایک کیمرہ وکلاء کے ڈائس کے سامنے لگایا گیا ہے۔سرکاری چینل پی ٹی وی پر کارروائی پر نشر کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کرے گی۔

اجلاس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پہلے دن فل کورٹ میٹنگ کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا۔ زیرِ التواء مقدمات اور ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقدمات کا انتخاب ایجنڈے میں شامل تھا۔

عوامی مفاد کے مقدمات کی کارروائی ٹیلی کاسٹ کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔ مقدمات کی مؤثر سماعت کے لیے رہنما اصول مرتب کرنے پر مشاورت اس ایجنڈے کا حصہ تھی۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement