Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سپراسٹور میں آتشزدگی سے متاثرہ عمارت ماہرین نے رہائش کے قابل قرار دے دی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں کشمیر روڈ پر واقع سپر اسٹور میں آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کو این ای ڈی یونیورسٹی کے ماہرین نے رہائش کے قابل قرار دے دیا۔ ماہرین نے رپورٹ سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کو جمع کرادی ہے۔

وائس چانسلر  این ای ڈی یونیورسٹی سروش حشمت لودھی کا کہنا ہے کہ عمارت کی بنیاد متاثر نہیں ہوئی، بیسمنٹ کے بیم، کالم،  سلیب اور بنیاد کی ٹیسٹنگ کرکے رپورٹ ایس بی سی اے کو بھیج دی گئی ہے۔

سروش حشمت لودھی کے مطابق عمارت کے 450 میں سے 165 کالم زیادہ متاثر ہوئے ہیں لیکن یہ قابل مرمت ہیں اور انکی مرمت میں 3 سے 4 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ مرمت کے بعد عمارت رہائش کے قابل ہوجائے گی

آ گ سے جو کالم متاثر ہوئے ہیں ان کی قوت آدھی رہ گئی ہے، ٹیسٹنگ کے بعد اب انجینیئر کالمز کی قوت دوبارہ سو فیصد کرنے پر کام کررہے ہیں، کالمز میں جو بھی خرابی آئی ہے اسے دور کیا جائےگا اور اس کی تکنیک موجود ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمارت کے مکینوں کی مشکلات کا احساس ہے اور اسکے کیلئے کمیٹیاں بنادی گئی ہیں، بہت جلد مسئلہ حل ہوجائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور اور تہہ خانے میں قائم ڈپارٹمنٹل اسٹور میں 2 جون کو آگ لگ گئی تھی، جسے بجھانے میں فائر بریگیڈ انتظامیہ کو کئی دن لگے تھے، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement