Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سپراسٹور میں آتشزدگی، جیل چورنگی اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب پندرہ منزلہ رہائشی عمارت کے نیچے قائم سپر اسٹور میں لگی آگ پر 26 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جیل چورنگی اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں۔

 

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق جیل چورنگی کے قریب سپراسٹور میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک کو جیل برج انٹرسیکشن سے شہید ملت روڈ، کشمیر روڈ اور جیل برج کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔ ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جارہا ہے۔

 

ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی سے براستہ جیل برج سے شہید ملت روڈ جانے والی ٹریفک کو یونیورسٹی روڈ کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

 

نیوٹاؤن سے جانب شہید ملت روڈ اور کشمیر روڈ جانے والی ٹریفک کو نیوایم اے جناح روڈ پی پی چورنگی کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

 

شہید ملت روڈ ( طارق روڈ) سے جیل برج کی جانب آنے والی ٹریفک کو عائشہ عزیز چورنگی سے پی پی چورنگی کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

Advertisement

 

واضح رہے گزشتہ روز سپراسٹور کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگے کو تیسرے درجے کا قرار دیا گیا ہے۔ شدید آتشزدگی کے باعث عمارت کی بیرونی دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں جس کے بعد عمارت خطرناک قرار دے دی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے اطراف کے رہائشیوں سے مکانات خالی کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

 

فائر بریگیڈ اور نیوی کے فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تنگ جگہ کے باعث فائر فائٹرز کو اسٹور کی بیسمنٹ تک جانے ميں دشواری کا سامنا ہے۔ فائر بريگيڈ محکمے کی 22 گاڑياں آگ بجھانے ميں مصروف ہيں۔

 

گزشتہ روز آگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد بےہوش ہوگئے تھے۔ عمارت کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تہہ خانے میں قائم اسٹور کا گودام ختم کروانے کے لئے کئی سرکاری اداروں میں درخواست دے چکے تاہم شنوائی نہ ہوئی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement