Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سونے کی قیمتوں کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے، 1400 روپے فی تولہ اضافہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت کے بھی تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 38 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 559 روپے ہوگئی۔ عالمی منڈی میں 28 ڈالر اضافے کے بعد سونا 1828 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 199 روپے پر فروخت ہواجبکہ انٹر بینک میں ڈالر 195 روپے 74 پیسے پر فروخت ہوا، کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نئی حکومت کے آنے کے بعد سے 14 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement