Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سول ایوی ایشن کے ملازمین کا آج سے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر احتجاج کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے افسران اور ملازمین کی یونینوں نے آج سے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن کے ملازمین پورے پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پرآج4 ستمبر سے ایک احتجاجی تحریک شروع کر رہے ہیں۔ 

ملازمین کے مطالبات میں سر فہرست حالیہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونا شامل ہے۔ دیگر نکات میں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، پنشنرز کی پنشن میں اضافہ نہ ہونا، افسروں اور سٹاف کی پروموشن نہ ہونا، قادر مندوخیل کمیٹی کی سفارشات کو نہ ماننا افسران اور اسٹاف کو بے جا انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا شامل ہیں۔

واضح رہے وفاقی حکومت کے تین بڑے ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں سی اے اے ملازمین نے شدید احتجاج کیا تھا۔ 

وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے افسران اور ملازمین یونینوں سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ تب ہوا بازی کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے سی اے اے یونینوں کے سربراہوں کو ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر بات چیت کے لیے مدعو کیا تھا۔ تاہم مذاکرات ناکام رہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement