Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سوئی سدرن گیس کمپنی کی اوگرا سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی ہے۔ ایس ایس جی سی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس جی سی نے  یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں 324 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی  درخواست کی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 79 ارب 63 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے نئی اوسط قیمت 1 ہزار 740 روپے اور 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوئی سدرن نے آئندہ مالی سال کے لیے درخواست میں مجموعی طور پر 79 ارب 63 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے جس کے تحت مقامی گیس کی مد میں 56 ارب 69 کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کی مد میں 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے کے رینویو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر کل کراچی میں اور 20 مارچ کو کوئٹہ میں سماعت کرے گا، اوگرا کی جانب سے سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement