Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ کے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان مارکیٹ میں فروخت کئے جانے کا انکشاف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

گزشتہ برس پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا اور انہیں اپنے آبائی علاقے چھوڑ کر دوسرے شہروں اور خیموں میں منتقل ہونا پڑا۔ سندھ کے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان مارکیٹ میں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پروینشل  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  سندھ کی جانب سے 25 ارب روپے سے خریدا گیا سندھ کے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان ہالہ کی مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

لاڑکانہ ہائیکورٹ کے حکم پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے متاثرین کے نام پر خریدے گئے 25 ارب روپے کے امدادی سامان کی اسپیشل آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ 

رپورٹ کے مطابق راشن بیگ،  واٹر پمپ مشین  اور ٹینٹ مہنگے داموں میں خریدے گئے اور سامان کی اتنی تعداد متاثرہ اضلاع میں نہیں بھیجی گئی جتنی کی خریداری دکھائی گئی ہے۔ 

  متاثرین کے نام پر آئے پی ڈی ایم اے کے مہر شدہ ٹینٹ شہری اوپن مارکیٹ سے پیسے دے کر خرید رہے ہیں۔ دوسری طرف سیلاب متاثرین کا امدادی سامان ہالہ کی مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

Advertisement

 پی ڈی ایم اے کے مہر شدہ ٹینٹ خریدنے والے ایک شہری نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسے علم نہیں کہ یہ ٹینٹ سرکاری اور پی ڈی ایم اے کے ہیں،  اس نے تو ٹینٹ 4 ہزار روپے کے حساب سے خریدے ہیں

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement