Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی جانوروں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے لگی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ کی طرح پنجاب میں بھی مویشیوں میں لمپی اسکن کی بیماری پھیل رہی ہیں۔ اب تک 1800 مویشیوں میں لمپی اسکن کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں بھی لمپی اسکن کی وبا مویشیوں میں پنجے گاڑرہی ہے جس سے سیکڑوں جانورہلاک ہوچکے ہیں۔لاہور اوراس کے نواحی علاقوں شاہ پور کانجراں، رکھ چند رائے، واہگہ، بیدیاں روڈ سمیت مختلف علاقوں میں جانور متاثر ہورہے ہیں۔

 

ویٹرنری ماہرین کے مطابق اس بیماری میں مبتلا ہونے والی گائے کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور وہ کھانا پینا چھوڑ دیتی ہے جس کے باعث وہ کمزورہوجاتی اور دودھ دینا چھوڑ دیتی ہے۔

 

ڈاکٹرز کے مطابق گائے کی جلد پر دانے نمودار ہوجاتے ہیں۔ گائے کے گوشت میں بھی دانے کے نشان ہوتے ہیں اور وہ گوشت استعمال نہیں ہوتا۔

 

 پنجاب لائیواسٹاک کے شعبہ ریسرچ کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرعبدالرحمن کو لمپی اسکن کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ انسانوں میں لمپی اسکن بیماری کے منتقل ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، یہ گوشت اور دودھ استعمال کرنے کی صورت میں بھی منتقل نہیں ہوسکتی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement