Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ پولیس کے 131 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاں

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حکومت سندھ نے سندھ پولیس کے131انسپکٹرز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ڈی پی سی میں سندھ پولیس کے گریڈ 16 کے 131 انسپکٹرز کو گریڈ 17میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ترقی دی گئی ہے۔

 

ترقی پانے والے افسران میں راجہ عمر خطاب ،اصغر علی شاہ، سلیم رضا، امان اللہ مگسی،پیر علی اصغر، ، ساجد جاوید، وجاہت نقوی، عبدالحمید جلبانی ذوالفقار علی پٹھان اور دیگر شامل ہیں۔

 

واضح رہے محکمہ داخلہ سندھ کے جاری نوٹیفکیشن میں سندھ ہائی کورٹ سال 2021سے دائر پٹیشن نمبر ڈی 2511کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس پر عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں محکمانہ ترقی کی کمیٹی (ڈی پی سی) کے 12مارچ 2020کو ہونے والے اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement