Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی نہ ہونے کا انکشاف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت میں سندھ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔ جے آئی ٹی کی سربراہ شہیلا قریشی نے عدالت کو بتایاکہ پولیس کے پاس ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں ہے جو واٹس ایپ کال کو ٹریس کرسکے۔

 

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ لاپتا شہر سلطان سے متعلق مسقط سے واٹس ایپ پر کال کی جارہی ہے۔ جس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سوال کیا کہ واٹس ایپ کال کسی نہ کسی فون نمبر سے ہی کی جاتی ہوگی ؟

 

تفتیشی افسر نے بتایاکہ مسقط کا فون نمبر صرف واٹس ایپ پر موجود ہے جسکی سم بند ہوچکی ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسارکیا کہ واٹس ایپ نمبر جس انٹرنیٹ یا سیلولر سروس سے منسلک ہے اسکا سراغ نہیں لگایا جاسکتا ؟

 

پولیس نے عدالت کو بتایاکہ تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھا جاچکا ہے۔ عدالت نے پولیس کو لاپتا شہری سلطان کی بازیابی کے لئے ایف آئی اے سے مدد لینے کا حکم دیتے ہوئے 8 فروری کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement