Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ میں ڈینگی کا پھیلاؤ، حکومت کا پنجاب کے ماہرین صحت سے مدد لینے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت صوبہ سندھ میں ڈینگی وبا کی صورتحال سنگین ہونے کے بعد سندھ حکومت نے پنجاب کے ڈینگی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب کے ڈینگی ماہرین سندھ میں ڈاکٹرز اور عملے کی تربیت کریں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان نے پنجاب میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے مکینزم پر آگاہی دی اور بتایا کہ رواں سال صوبے میں اب تک 4031 ڈینگی وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے موجود پروگرام کو مزید موثر بنانا ہوگا، تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کی روزانہ کی رپورٹ لی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب سے ڈینگی ماہرین سے سندھ کے ڈاکٹروں اور ڈینگی پروگرام کے عملے کی ٹریننگ کروائی جائے گی، ڈینگی کے مریضوں کے ارد گرد کے 20 گھروں میں اسپرے کیا جائے گا۔

Advertisement

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ڈینگی کے خاتمے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اجلاس کریں گے اور صوبے میں اینٹامولوجسٹ بھرتی کئے جائیں گے جبکہ آگاہی کے لیے مہم شروع کی جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ پر ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لیے اسپرے اور فیومیگیشن مہم شروع کی جائے گی جبکہ ڈینگی کا شکار ہونے والوں کے اطراف کے 20 گھروں میں اسپرے کرایا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کے تمام اضلاع میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے اسپرے کیے جا رہے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement