Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کیلئے 27 جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری جامعات میں طلبہ یونین کی بحالی کیلئے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں 27 جامعات کے وائس چانسلرز شامل ہوں گے۔ اجلاس 28 نومبر کو ہوگا۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر بورڈ و جامعات اسماعیل راہو کی سربراہی میں 28 نومبر کو دوپہر 12 بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں جامعات میں طلبہ یونینز کی بحالی کے فیصلے کے نفاذ کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

واضح رہے سندھ اسمبلی اور صوبائی کابینہ سے جامعات میں طلبہ یونین کی بحالی کا بل منظور ہوچکا ہے۔ سندھ میں 9 فروری 1984 کو جنرل ضیاء الحق نے طلبہ یونینز پر پابندی عائد کردی تھی۔

پابندی سے قبل جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ میں طلبہ یونین کے دو اراکین ہوتے تھے جن میں ایک جامعہ کراچی کا صدر اور دوسرا الحاق شدہ کالجوں کا صدر ہوتا تھا۔ 1984 سے جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ میں طلبہ کی نمائندگی نہیں ہے۔

سندھ میں موجود بیشتر جامعات کے ایکٹ میں طلب یونین کا ذکر تک موجود نہیں ہے۔ 1984 میں طلبہ یونین پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اور 1984 سے قبل سندھ میں موجود ایسی جامعات کی تعداد 7 ہے جنکے ایکٹ میں طلبہ یونین اور انکے عہدیداروں کی شق موجود ہے۔

Advertisement

سندھ میں اب جامعات کی تعداد 27 ہوگئی ہے لیکن 20 جامعات کے ایکٹ میں طلبہ یونین کا ذکر ہی نہیں ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement