صوبہ سندھ میں تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے جس سے یومیہ 1400 بیرل تیل نکلنے کا امکان ہے۔ تیل و گیس کا نیا ذخیرہ صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہیار میں دریافت کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرہ سے یومیہ 1400 بیرل تیل نکل سکتا ہے جبکہ یومیہ 50 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تیل وگیس کے ذخیرے کی دریافت کے لئے زیرزمین 2573 میٹر کھدائی کی گئی جو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق تیل و گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی جبکہ خام تیل اور گیس کی درآمدات میں کمی سے امپورٹ بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔