Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے خلاف پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے خلاف تحریک انصاف کے رہنماؤں حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی و دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کےشیڈول کیخلاف تحریک انصاف ک درخواست پرعدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

 

وکیل تحریک انصاف نے دلائل میں کہا کہ ہفتے کے روز نوٹس جاری کرنے سے متعلق اطلاع ملی۔ متعلقہ اداروں کو نوٹس کی تعمیل کے لیے مہلت دی جائے۔

 

عدالت نے الیکشن کمیشن، سندھ حکومت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکریٹری سندھ اسمبلی اور دیگر کو ازسرنو نوٹس جاری کرتے ہوئے تیرہ مئی کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

 

درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ ایڈووکیٹ علی پلھ نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو بلدیاتی ادارے بااختیاربنانے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم پر بلدیاتی آرڈیننس میں ترمیم کے لیے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

 

وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن مشاورت کے بغیر ہی انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے بھی بلدیاتی انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

Advertisement

 

تحریک انصاف کی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 13 اپریل کو جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن غیر قانونی غیرآئینی ہے۔

 

وکیل تحریک انصاف نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کے یکم فروری 2022 کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی قانون میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔

 

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ کے چار ڈویژن میں 28 اپریل کو بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement