Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی، متعدد افراد زخمی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں سیاسی کارکنوں میں جھڑپوں سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 4 ڈویژنز کے 14 اضلاع میں پولنگ کے دوران کئی مقامات پر سیاسی کارکنوں کے درمیان جھگڑوں کے واقعات رونما ہوئے۔

کندھ کوٹ کے وارڈ نمبر 10 میں پيپلز پارٹی اور جے یو آئی کارکنان میں تصادم کے دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسادیے، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پنوعاقل کے فرید مہر پولنگ اسٹیشن پر بھی پيپلز پارٹی اور جے يو آئی کارکنان ميں جھگڑا ہوگیا۔جس کے نتیجے میں جنرل کونسلر کے لئے جے یو آئی کے امیدوار غلام مصطفیٰ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مورو کے پولنگ اسٹیشن منگھو خان ڈھر میں جی ڈی اے اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔تھر پارکر کی یوسی تڑھمیر کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کے دوران ارباب گروپ اور پیپلز پارٹی کے کارکن لڑ پڑے۔ دونوں طرف سے لاٹھیوں اورمکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement