Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ حکومت کے پاس 2 آپشن، گھرجائیں یا اختیار دیں، خواجہ اظہار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بلدیاتی اختیارات کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ سے دیگر صوبوں کو بھی فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ سے پورے سندھ کےلئے فیصلہ آیا ہے، باقی 3 صوبے بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

 

خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس اب صرف 2 آپشن باقی ہیں۔ یا تو اختیارات بلدیاتی اداروں کو واپس کریں یا پھر گھر چلے جائیں۔ سندھ کو آزاد بنانے کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلا قدم ہے۔ سندھی بھائی کسی پروپیگنڈا میں نہ آئیں ، صوبائی حکومت کی جانب سے سلب کئے گئے اختیارات مقامی حکومتوں کے پاس واپس آئیں گے۔

 

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ آئین کے اندر 140 اے شامل کرنا ایم کیو ایم کا کردار ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی میں طے ہوا تھا کہ مقامی حکومتوں کو مستحکم کریں گے، مراد علی شاہ کو ہر اس آرٹیکل سے تکلیف ہے جو ان کے اختیارات کو کم کرے۔

 

خواجہ اظہارالحسن نے سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان بلدیاتی قانون پر ہونے والے معاہدے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فیصلہ آگیا ہے ۔ آپکے مذاکرات کسی کام کے نہیں، اب دھرنا اس لئے دیں کہ مراد علی شاہ فیصلہ پر عملدآمد کریں۔

 

واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلدیاتی اختیارات کیس میں ایم کیوایم کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکومت سندھ کو بااختیار بلدیاتی ادارے بنانے کا پابند قرار دیا تھا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement