Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ حکومت کی دو دریا سے پورٹ قاسم تک واٹراسپورٹس اور فیری سروس شروع کرنے کی منصوبہ بندی

عوام کو تفریح مہیا کرنے کے لیے سندھ حکومت کراچی میں دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے اور واٹراسپورٹس پر غور کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور یاماہا جاپان کے سینیئر جنرل منیجر برائے وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ یوشیو کی آئی ٹی او نے وفد کے ہمراہ  ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبے کے مختلف بیراجوں اور جھیلوں پر واٹر اسپورٹس کی سہولت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس میں دو دریا سے بندرگاہ تک فیری سروس شروع کرنا بھی شامل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یاماہا پاکستان کے تعاون سے کینجھر، گڈو، سکھر، کوٹری بیراجوں اور کراچی کے ساحل پر واٹر اسپورٹس سہولیات کو فروغ دینے کی بڑی گنجائش موجود ہے، یہ سہولیات نجی شعبے کے ذریعے قائم کی جاسکتی ہیں۔

دورہ کرنے والے جاپانی کمپنی یاماہا کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور تفریح کے لیے دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس قائم کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کے یہاں ویوو رنرز بہترین کھیل  ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts