Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ حکومت کراچی اور عوام سے کھلواڑ کررہی ہے، غیرسیاسی ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کیاجائے، حافظ نعیم الرحمان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی اور عوام کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں بارشیں ہورہی ہیں، اب تک نالوں کی صفائی نہیں ہوئی، مرتضیٰ وہاب بتائیں 120کروڑ روپے کی صفائی کہاں ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کون سے رولز پر عملدر آمد ہورہا ہے؟ کراچی کیلئے اعلان کیا جاتاہے لیکن بجٹ میں پیسے نہیں رکھتے، سندھ حکومت سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

نعیم الرحمان نے کہا کہ غیرسیاسی ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کرکے مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے، ہر وزیراعظم کراچی میں آکر بےوقوف بناتا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تمام تر اختیارات پر سندھ حکومت کا قبضہ ہے، سندھ حکومت کراچی اور عوام کےساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ معمولی بارش کے بعد تاحال پانی کی نکاسی نہیں کی گئی، کراچی میں گندگی بڑھ رہی ہے کوئی پرسان حال نہیں۔ 

واضح رہے کہ شہر قائد میں آج بھی ابر رحمت برسنے کا امکان بتایا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہیگا۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement