Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ حکومت کا یکم مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ صوبے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

محنت کشوں کے عالم دن کے موقع پر سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت یکم مئی پیر کے روز تمام دفاتر بند رہیں گے۔  

حکومت سندھ کی جانب سے پیر کے روز سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، بلدیاتی کاؤنسلز بھی بند رہیں گے، اسکول، کالج اور جامعات میں تعطیل ہوگی۔

حکومت سندھ کے حکم پر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جسکے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم مئی بروز پیر عام تعطیل ہوگی۔ یومِ مزدور کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

یکم مئی ہرسال دنیا بھر میں مزدوروں، محنت کشوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور انکی خدمات کو سراہانا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts