Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ حکومت کا کورونا اسپتالوں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی: سندھ حکومت کا کورونا وائرس سے نمنٹےکے لئےبڑا فیصلہ، حکومت نے صوبے کے  کورونا ایمرجنسی سینٹرز کو شمسی توانائی سےبجلی فراہم  کرنے کافیصلہ کر لیا، صوبائی وزیر برائے توانائی امتیاز شیخ کے مطابق یہ فیصلہ صوبے میں بجلی کی قلت اور کورونا بحران سے نکلنے کےلئے کیا گیا ہے۔

وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ اور عالمی بینک کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں عالمی بینک کی معاونت سے سندھ میں جاری شمسی توانائی کے منصوبوں پر پیشرفت اور عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ضلع جامشورو میں 560 میگا واٹ اور گھارو کے ضلع ٹھٹہ میں 330 میگاواٹ کے دو سولر پارک بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ان پارکوں کی تعمیر سے بجلی کی شدید قلت اور بحران پر قابو  پانا ممکن ہوگا.

 امتیاز شیخ نے عالمی بینک کے افسران کو بتایا کہ سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں مختلف اسپتالوں میں قائم کرونا ایمرجنسی سینٹرز کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement