وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سول اسپتال کراچی میں بچوں کے ایمرجنسی اور ٹیلی میڈیسن کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ ٹیلی میڈیسن کے تجربہ کو کامیاب قرار دیا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سول اسپتال میں چائلڈ لائف کے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ہونے والے کام کا دورہ کیا جبکہ دورہ ٹیلی میڈیسن کا تھا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انکے علم میں آیا ہے کہ کہ ایک لاکھ سے زائد بچوں کا سندھ بھر میں کراچی سے بیٹھ کر علاج کیا، جوکہ ٹیلی میڈیسن کی بڑی کامیابی ہے۔۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کا تجربہ کامیاب رہا، بہت ہی اچھی اچیومنٹ ہے جو حاصل کی ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ کراچی میں کوئی بچہ ٹیلی میڈیسن سے 30 منٹ دور نہ ہو۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں چار مزید مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ پورے صوبے میں ٹیلی میڈیسن سے 70 اسپتال منسلک کرچکے ہیں۔