Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ بھر بالخصوص کراچی میں کل سے مون سون ہواٶں اور بارشوں کا امکان ۔

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں کل سے مون سون ہواٸیں اثر انداز ہو سکتی ہیں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش بھی متوقع ہے۔
 22 سے 25 ستمبر کے دوران تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ اور بدین میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جبکہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، نواب شاہ، خیر پور، جیکب آباد، شکار پور، جامشورو میں 23 سے 25 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں آج اور کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال سندھ میں 47 فیصد کم بارشیں ہوئیں ۔  جبکہ ستمبر میں معمول سے زائد مون سون سسٹمز خلیج بنگال میں تشکیل پا رہے ہیں اور مون سون کا اختتام بھی تاخیر سے ہونے کا امکان ہے۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement