الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ کا تبادلہ کرکے الیکشن کمشنر سندھ اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا تبادلہ کرکے صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن 11 ستمبر رات کو جاری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، پاکستان مسلم لیگ نواز ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جمعیت علماء اسلام اور سندھ کی دیگر پیپلز پارٹی نے جانبداری کا الزام لگاکر تبادلے کا مطالبہ کیا تھا۔
دونوں الیکشن کمشنرز کے تبادلے کے بعد انہیں متعلقہ صوبوں میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ریٹرننگ افسران بھی مقرر کردیا گیا ہے۔