Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع کردی۔ پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے ویزے کا دورانیہ 90 روزتک ہوگا، ویزے پر عمرہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا جا سکے گا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان پروازوں میں اضافہ کے ذریعے حج و عمرہ اخراجات میں کمی لانے اور پاکستانی زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ چاہتے ہیں کہ پاکستان کےتمام ائیرپورٹس پرروڈٹومکہ کی سہولت فراہم کی جائے،منیٰ اورعرفات میں پاکستانی حجاج کرام کو مزیدسہولتیں فراہم کی جائیں۔

حرمین کی توسیع کی وجہ سےپاکستانی ہاؤس کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے،65سال سےزائدپاکستانی زائرین کیلئے بائیومیٹرک سے استثنیٰ دیاجائے۔

سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو دیگر ہوائی اڈوں تک توسیع دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، عمرہ زائرین کے ویزہ کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی گئی ہے۔

Advertisement

عمرہ پر جانے والا ہر پاکستانی زائر تاریخی مقامات سمیت پورے سعودی عرب میں کہیں بھی جا سکے گا، پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ مکہ اورمدینہ میں100 کے قریب مزید نئے مقامات کو کھولا جائے گا ،یقین دلاتاہوں کہ پاکستانی وزارت مذہبی امورکیساتھ مل کرکام کریں گے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین فلائٹس میں اضافہ کیا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement