Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سعودی عرب میں اونٹوں کا 5 اسٹار ہوٹل کھل گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
سعودی عرب میں اونٹوں کے لکژری ہوٹل کا افتتاح ہوگیا۔ سعودی عرب میں اونٹوں کے لئے بنایا جانے والا ہوٹل دنیا کا پہلا فائیو اسٹار ہوٹل ہے۔ سعودی عرب کے صحرا میں بنایا گیا اونٹوں کا یہ ہوٹل اوپن ایئر ہے جہاں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں۔

ہوٹل میں اونٹوں کو فائیو اسٹار سروس فراہم کی جارہی ہے۔ جس میں اونٹوں کے بالوں کی کٹائی، انکی دھلائی، اسپیشل کھانا اور گرماگرم دودھ سے انکی تواضع شامل ہے۔ اونٹوں کے اس لکژری ہوٹل میں ایک رات کا کرایہ تقریباً 400سعودی ریال (107ڈالر)ہے۔ موسم سرما کے پیش نظر اونٹوں کیلئے گرم انکلوژرز بھی بنائے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہوٹل سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز فیسٹول میں حصہ لینے والے اونٹوں کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس فیسٹول میں اونٹوں کا مقابلہ حسن ہوتا ہے اور اس مقابلہ حسن کی مجموعی انعامی رقم 66.6ملین ڈالر ہے۔



Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement