Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں کرونا کی تصدیق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
سعودی عرب کے شہر جدہ سے شہر قائد پہنچنے والے مزید 14 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وبا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔
محمکہ صحت سندھ کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے کراچی پہنچنے والے تمام مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 14 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
آے ار وائے کے مطابق دو روزقبل بھی سعودی دارالحکومت ریاض سے کراچی پہنچنے والے 8 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ اسی طرح 12 ستمبر کو بھی سعودی شہر جدہ سے کراچی پہنچنے والے 9 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے تھے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں سے وطن لوٹنے والے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement