Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سری لنکا میں خوراک کی شدید قلت، ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سری لنکا ان دنوں شدید مالی اور معاشی بحران سے دوچار ہے، سری لنکا میں معاشی بحران کے ساتھ ساتھ اب خوراک کی بھی قلت ہوگئی ہے جس سے قحط سالی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے بھی سنگین صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ مالی بحران اور ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، ہم بھوک سے مرنے والے ہیں۔

 

رانیل وکرماسنگھے نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ امریکا نے دنیا میں خوراک کی کمی کی پیش گوئی کی ہےجس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں سری لنکا اور افغانستان کو شامل کیا ہے۔



وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے اپنی حکومت کی زرعی پالیسی سے متعلق بتایا کہ آئندہ موسم کے لیے کافی کھاد خریدیں گے تاکہ خوراک کی کمی کو دور کیا جا سکے۔

 

معاشی بحران اور خوراک کی کمی سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک نے سری لنکا کو فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کو ورلڈ بینک کی جانب سے سولہ کروڑ امریکی ڈالر کا فنڈ موصول ہوگیا ہے۔ سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے پرامید ہیں کہ جلد ایشیائی بینک کی جانب سے بھی سری لنکا کو گرانٹ ملے گی۔

Advertisement

 

جی سیون ممالک جن میں امریکا ، برطانیہ ، فرانس، کینیڈا، جرمنی ، اٹلی اور جاپان شامل ہیں، انہوں نے بھی سری لنکا کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے، سری لنکا نے جی سیون ممالک کی جانب سے مدد کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement