Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سرکاری ملازمتوں کا کیس، ایم کیوایم وکیل کے ججز سے متعلق جانبداری کے بیان پر عدالت برہم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے صوبے میں سرکاری ملازمتوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی درخواست کی سماعت کی۔ ایم کیوایم کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے درخواست کی سماعت کے لیے فل بینچ کی تشکیل کی استدعا کی ۔

 

طارق منصور ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ یہ مفاد عامہ کا کیس ہے، سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیا جائے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے فل بینچ کے لیے الگ سے درخواست دائر کرنے کے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم یہ دیکھیں گے کہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں۔

 

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکم امتناع دیتے وقت عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لے لیا تھا، اس سے پہلے والے بینچ نے جانب داری کا مظاہرہ کیا۔

 

ایم کیوایم کے وکیل کی جانب سے ججز سے متعلق بیان پر عدالت برہم ہوگئی اور جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کے رویے کی وجہ سے درخواست مسترد کرسکتے ہیں۔ یہ ذاتی معاملہ نہیں، اتنے جذباتی کیوں ہورہے ہیں؟

 

وکیل آئی بی اے نے سماعت کے دوران بتایا کہ سرکاری نوکریوں کے لیے اسکریننگ کی شرط رکھی گئی ہے،  سوالات کے دوران مداخلت پر عدالت آئی بی اے کے وکیل پر بھی برہم ہوئی۔

Advertisement

 

عدالت نے وکلاء کو ہدایت کی کہ باری باری سوالات کے جواب دیئے جائیں، یہ ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔ وکیل ایم کیوایم نے کہا کہ سندھ حکومت اور دیگر فریقین نےاب تک تحریری جواب جمع نہیں کرایا۔

 

جسٹس محمد اقبال نے  وکیل ایم کیوایم کو ہدایت  کی کہ آپ کو سمجھا رہے ہیں جذباتی نہ ہوں اور نہ کسی پر الزام لگائیں، سماعت کے دوران سب سے زیادہ آپ نے بات کی، عدالت آپ کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی۔

 

وکیل آئی بی اے نے بتایا کہ سندھ میں سرکاری نوکریوں کے لیے 11 لاکھ 52 ہزار درخواستیں جمع ہوچکی ہیں، حکم امتناع کی وجہ سے اسکریننگ کا عمل رک چکا ہے۔

 

عدالے نے کہا کہ سماعت ملتوی کر رہے ہیں، درخواست پر حتمی فیصلہ متعلقہ بنیچ کرے گا، جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نےدرخواست کی مزید سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement