Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سرفرازاحمد کراچی کے سلمان خان ہیں، حسن علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے سابق کپتان سرفرازاحمد کو بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان سے تشبیہ دے دی۔

فاسٹ باؤلر حسن علی نے 2016 میں ڈیبیو کیا اور اپنے کیرئیر کی ابتدائی کرکٹ زیادہ تر سرفرازاحمد کی کپتانی میں کھیلی۔ یہی وجہ ہے حسن علی اکثر و بیشتر سرفرازاحمد کیلئے تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔

حسن علی سوشل میڈیا پر سرفرازاحمد کی سیاہ سوٹ میں ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ کراچی کا سلمان خان۔۔ حسن نے میرا کپتان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے سرفرازاحمد کو  ہینڈسم کہا۔ حسن علی نے سرفرازاحمد کو اپنے پیغام میں مخاطب کیا اور ساتھ میں ماشااللہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

حسن علی کی سرفرازاحمد کیلئے کی گئی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور سرفرازاحمد کے چاہنے والوں نے تعرفی کلمات ادا کرنے پر حسن علی کا شکریہ ادا کیا اور انکے اخلاق کو سراہا۔

حسن علی قومی ٹیم میں اپنے شوخیہ طبیعت کیلئے مشہور ہیں جو اکثر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts