Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سانحہ میہڑ پر مرادعلی شاہ کا حکومتی ناکامی کا اعتراف، متاثرہ افراد کی امداد کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میہڑ واقعہ پر انتظامیہ کی جانب سے سستی کا اعتراف کرلیا۔ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ مانتے ہیں کہ میہڑ میں آگ لگنے پر سندھ حکومت کا رسپانس سلو تھا۔

 

مرادعلی شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میہڑ کے قریب کی فائر بریگیڈ گاڑی خراب تھی۔ اس موقع پر انہوں نے آگ سے متاثرہ افراد کو گھر بنا کر دینے کا بھی اعلان کیا۔

 

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ دادو واقعے میں جن کے مویشیوں کی اموات ہوئی ہیں ،اناج ضائع ہوا،ان کو ازالے کیلئے رقم دیں گے۔

 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ دادو میں آگ لگی تو رسپانس آہستہ تھا، تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سزا دیں گے، سروے شروع کر دیا ہے، گاؤں والوں سے وعدہ کیا ہے گھر بنا کر دیں گے۔

 

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکر نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر انگریزی اخبار کی کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فائر بریگیڈ کو جائے حادثہ پر جانے میں 11 گھنٹے لگے۔ اس نا اہلی پر کوئی جواز قابل قبول نہیں ہوگا۔

Advertisement

 

واضح رہے دادو کی تحصیل میہڑ کے دو دیہات میں آگ لگنے سے 140 سے زائد کچے مکانات جل گئے۔ آگ نے 9 بچوں کی زندگیاں نگل گئی جبکہ 160 سے زائد مویشی بھی اس واقع میں جل کر ہلاک ہوئے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement