Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اسلام آباد سے گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان اسلام آباد پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے۔ تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس نے اپنے پیغام میں مزید بتایا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جاری کردہ خبر کو ہی درست تسلیم کیا جائے۔ کوئی پولیس اسٹیشن سے بیان دینے کا مجاز نہیں ہے۔

اس سے قبل شیریں مزاری نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی ایمان مزاری کو خواتین پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ خواتین پولیس اہلکار اور سادہ لباس میں ملبوس افراد ایمان مزاری کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئے ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement