Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمودقریشی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 17 اکتوبر مقرر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود کے خلاف اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارنقوی، وکیل صفائی سلمان صفدر، ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر چالان کی نقول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس دوران شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ سماعت کے دوران سائفرکیس میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور  شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی جو 17 اکتوبر کو عائد کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت بھی 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement