Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

زمین یا اس سیارے سے باہر خلائی مخلوق کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے، ناسا

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے دنیا میں خلائی مخلوق (ALIENS) کی موجودگی کی تردید کی ہے۔ ناسا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خلائی مخلوق کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ایک درجن سے زائد ماہرین کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کا مقصد زمین یا اس سیارے سے باہر خلائی مخلوق کی موجودگی کے مضبوط شواہد کو دریافت کرنا تھا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ انہیں زمین یا اس سیارے سے باہر خلائی مخلوق کی موجودگی کے مضبوط شواہد نہیں ملے۔ کسی دوسری مخلوق کی تلاش واقعی ایک اہم موضوع ہے، اس لیے ہم اس کی تلاش جاری رکھیں گے۔

گروپ کا پہلا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جہاں ماہرین نے خلائی مخلوق کو سمجھنے کے دوران درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ اجلاس 16 ارکان پر مشتمل تھا جس میں طبیعیات اور فلکیات جیسے مختلف شعبوں کے سائنس دان شامل تھے۔ اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا، جسے ناسا کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا گیا تھا تاکہ خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق ابتدائی نتائج پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے مضبوط ڈیٹا کی کمی ہے اس لیے ابھی ہم نہیں کہہ سکتے ہیں کہ دنیا میں خلائی مخلوق کی موجودگی کے شواہد ہیں۔

اجلاس کے ارکان کی جانب سے بتایا گیا کہ خلائی مخلوق کے حوالے سے سب سے بڑا چیلنج قابل اعتماد سائنسی طریقہ کار اور شواہد کی کمی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts