Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی، کورنگی فائر اسٹیشن میں ملازمین کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے منظور کالونی ميں پوليس اوررينجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کورنگی فائراسٹیشن ميں تين ملازمين کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتارکرليا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کورنگی فائراسٹیشن میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کرنے والے ملزم شیخ بلال ظفر فاروقی کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، فائر بریگیڈ کے 3 ملازمین کے قتل کی ایف آئی آر کورنگی عوامی تھانے میں درج ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر یکم اکتوبر کو نامعلوم ملزمان نے کورنگی فائر بریگیڈ اسٹیشن میں موجود 4 ملازمین پر فائرنگ کی تھی، جس میں سے موقع پر دو اور بعد میں ایک ملازم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

حملے میں بچ جانیوالے ذیشان فرید کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ نمبر 672/22 زیر دفعہ 302، 186، 34 اور 7 کے تحت 2 نامعلوم مسلح افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔ ذیشان فرید کورنگی فائر اسٹیشن میں ٹیلی فون آپریٹر تھا

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement