Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

رہنما مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف جنرل ہسپتال منتقل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

لاہور: قائد حزب اختلاف و رہنما مسلم لیگ نون شہباز شریف کو جنرل ہسپتال پہنچا دیا گیا، ہسپتال میں لیگی رہنما کا چیک اپ کرایا جائے گا۔

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی، جس پر باپ بیٹے نے صحت جرم سے انکار کیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صحت جرم سے انکار کر دیا اور کہا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، نیب اپنی ساکھ کھوچکا، قیامت تک بھی کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے تو قوم کا قرض دار ہوں گا۔ سابق وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے کا الزام لگایا اور کہا کہ سونے کے لئے بیڈ نہیں دیا گیا۔

فاضل جج جواد الحسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست پر فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔ عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں تو آ جائیں، تقریر کر لیں۔ لیگی رہنما حمزہ شہباز نے بھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ آج جس گاڑی پر لایا گیا، اس کی بریک نہیں ہے۔ عدالت نے نیب کے 3 گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 26 نومبر تک ملتوی کی تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement