Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

رہائش کیلئے دنیا کے بہترین شہروں میں کراچی کا 168 واں نمبر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

برطانوی ریسرچ کمپنی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے 2022 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں کراچی کو 168 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

 

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے طبی سہولیات، جرائم کی شرح، سیاسی استحکام، سرسبز جگہ تک عوام کی رسائی اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر دنیا کے 173 شہروں کی فہرست تیار کی ہے۔

 

دنیا میں رہائش کے لئے موزوں ترین شہروں کی درجہ بندی میں پاکستان کا صرف ایک ہی شہر شامل ہے۔ ای آئی یو کی فہرست میں کراچی 173 میں سے 168 ویں نمبر پر موجود ہے۔

 

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے کراچی کی درجہ بندی بھی یہاں موجود شہریوں کو میسر بنیادی سہولیات، شہر میں سیاسی صورتحال، شہریوں کے لئے موجود تفریح گاہیں، انتظامیہ تک عوام کی رسائی اور دیگر عناصر کو مد نظر رکھ کر کی گئی ہے۔

 

رہائش کے لیے بہترین شہروں میں یورپ کا غلبہ ہے اور ٹاپ 11 میں سے 6 یورپی شہر ہیں۔ رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر آسٹریا کا دارالحکومت ویانا رہا اور حیران کن طور پر گزشتہ سال سرفہرست رہنے والا نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ 34 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

Advertisement

 

ویانا کے بعد ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن دوسرے، سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ کینیڈین شہر کیلگری کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے جبکہ کینیڈا کا ہی ایک اور شہر وینکوور 5 ویں نمبر پر رہا۔

 

فہرست میں دنیا میں رہائش کے لیے سب سے غیر موزوں شہروں میں تہران، دوالا، ہرارے، ڈھاکا، پورٹ مورسبی، کراچی، الجزائر، تریپولی، لاگوس اور دمشق شامل ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement