Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

روس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلامک بینکنگ کا آغاز کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

روس نے تاریخ میں پہلی بار اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق روس میں اسلامی بینکنگ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ پائلٹ پروگرام کے تحت روس میں اسلامی بینکاری کا دورانیہ فی الحال 2 سال ہو گا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ روس میں قانون سازی کے ذریعے باضابطہ طور پر اسلامک بینکنگ کے آغاز کی توثیق کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 4 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس میں اسلامی بینکاری کی فزیبیلٹی کا جائزہ لینے کا ذکر شامل تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ پائلٹ پروگرام 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں شروع ہو گا اور کامیابی کی صورت میں اسے باقی ممالک میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

روس کی جانب سے ابتدائی طور پر اسلامی بینکنگ کو تاتارستان، باشکور توستان، چیچنیا اور داغستان میں نافذ کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں ڈھائی کروڑ کے قریب مسلمان موجود ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement